• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کی سوچ کافی مثبت لگ رہی ہے، ہر کوئی پاکستان کیلئے کھیل رہا ہے: عبدالرزاق

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق—فائل فوٹو
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق—فائل فوٹو

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ٹیم کی سوچ کافی مثبت لگ رہی ہے، ہر کوئی پاکستان کے لیے کھیل رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق نے کہا کہ تین چار ماہ سے ٹیمیں میریٹ پر بن رہی ہیں، پرفارمرز کو موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا، یو اے ای میں یہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ ناصرف سہ فریقی ٹورنامنٹ بلکہ ایشیاء کپ بھی پاکستان ٹیم اپنے نام کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید