سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) 16 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس تاحال ثابت نہ ہو سکا۔ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے نواحی گاوں میں سیدوبہلول میں سات ملزمان دانش ،حسن ،امجد ،ارشد ،پرویز ،عدنان اور شہبازپر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ایک لڑکی کو اغواکر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا مگر جب لڑکی کا میڈ یکل کر ایا گیا تو زیادتی ثابت نہ ہوئی ۔تھانہ اہلکار اعجاز نے رابط پر بتایا کہ اب رپورٹ لاہور ارسال کی ہے اس کے زرلٹ کے بعد ہی مزید کار روائی کی جائے گی۔