• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بوڑڈ نے شبمن گِل کو ناتجربہ کار کھلاڑی قرار دے کر ایشیا کپ اسکواڈ سے باہر کردیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے بلے باز شبمن گل اور یشسوی جیسوال کی ایشیا کپ اسکواڈ میں شمولیت مشکل قرار دے دی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے تاہم ایک تازہ رپورٹ کے مطابق بھارتی اسکواڈ میں شبمن گل اور یشسوی کو شامل نہیں کیا گیا۔

شبمن گِل نے حالیہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور سب سے زیادہ رنز بنائے تھے جبکہ یشسوی جیسوال نے بھی اس سیریز میں نمایاں پرفارمنس دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی کے باوجود ٹیم مینجمنٹ انہیں تجربہ کار کھلاڑی نہیں سمجھتی۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2025ء کے لیے مینجمنٹ سینئر اور زیادہ تجربہ کار بلے بازوں کو ترجیح دینے کا ارادہ رکھتی ہے جو متحدہ عرب امارات کی سست پچز پر بھی بہتر کھیل سکیں۔

’اسپورٹس اسٹار‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ممکنہ طور پر اپنی کامیاب ’کور ٹیم‘ پر انحصار کرے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کھیلنے کے لیے ٹیم میں وہی شامل ہوگا جسے گوتم گمبھیر چاہے گا، گوتم گمبھیر کی رہنمائی میں بھارت نے اب تک کھیلے گئے 15 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں سے 13 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر کی تلاش میں ہے، ایسے میں شریاس آئیر اور وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید