• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہوتا ہے: موسمیاتی تجزیہ کار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہوتا ہے، کچھ حد تک بارش کی شدت کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو ملک کے اکثر علاقوں میں محسوس کیا جا رہا ہے۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ شدید مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 2022ء سے شروع ہوا، ہر گزرتے سال بارشوں، سردیوں اور گرمیوں کی شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گلگت اور کشمیر کے علاقوں میں درجۂ حرارت غیرمعمولی طور پر بڑھ رہا ہے۔ جس حساب سے جنگل ختم کیے جا رہے ہیں اسی لحاظ سے شجر کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید