ڈپٹی کمشنر نصراللّٰہ خان نے کہا ہے کہ صوابی کے دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 کے قریب افراد ریلے میں بہہ گئے ہیں۔
نصراللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت تیز ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ ہوچکی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نصراللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلالیا گیا ہے۔