• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مذہبی جلوس میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی ریاست حیدرآباد میں ایک مذہبی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد میں مذہبی تہوار جنم اشٹمی کے موقع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ یاترہ میں رتھ ٹوٹ جانے کے بعد جب کچھ نوجوانوں نے اسے دھکا دینے کی کوشش کی تو رتھ ایک ہائی ٹڑینشن وائر سے ٹکرا گیا اور کئی افراد کو کرنٹ لگ گیا۔ 

واقعے میں ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید