• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین سے 1 کروڑ 51 لاکھ کی ڈکیتی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی فش ہاربر میں نجی کمپنی کے ملازمین سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملازمین بینک سے رقم لے کر نکلے تو 3 موٹر سائیکل پر سوار 5 ملزمان نے پیچھا کیا۔

ایس ایچ او نندلال کا کہنا ہے کہ ملازمین بینک سے 1 کروڑ 51 لاکھ روپے رقم لے کر نکلے تو 5 ملزمان نے پیچھا کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کمپنی کے باہر ملازمین سے رقم اور گارڈ سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید