جاپان کے شہر اوساکا کے مصروف ترین شاپنگ ایریا کی ایک عمارت میں پیر کی صبح آگ لگ گئی، اس دوران آگ بجھانے والے 2 فائر فائٹرز ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔
آگ سے عمارت مکمل طور پر جل گئی، تقریباً تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ مقامی فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ آگ جس عمارت میں لگی وہاں پر ریسورنٹس اور یہ شہر کا ایک مصروف شاپنگ علاقہ اور سیاحوں کا مرکز ہے۔
آگ صبح 9 بجکر 50 منٹ پر بلڈنگ کی پہلی منزل پر لگی جس کی ایمرجنسی کال کے ذریعے اطلاع دی گئی۔