چین کے وزیر خارجہ وانگ ای دورہ بھارت میں نئی دہلی پہنچ گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات ہوگی۔
وانگ ای بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ چین بھارت سرحدی مسائل پر بات چیت کے 24ویں دور میں شرکت کریں گے۔
چینی وزیر خارجہ بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول کی دعوت پر بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔