• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے لندن میں دو نئی سہولتوں کا افتتاح کردیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے خدمات کے حوالے سے آج تاریخی پیشرفت کی گئی، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں دو نئی سہولتوں کا افتتاح کیا۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا برطانیہ میں مقیم پاکستانی اب بلاک چین کے ذریعے پنجاب کی اراضی کا ریکارڈ حاصل کرسکیں گے۔

انھوں نے کہا فرد اور دیگر لینڈ ریکارڈز تک محفوظ آن لائن رسائی ممکن بنا دی گئی ہے۔ 

ترجمان نے کہا یہ اقدامات وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تعبیر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید