روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم کو گزشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بتایا۔
دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازع کے دیرپا حل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ولادیمیر پیوٹن اور نریندر مودی نے اس دوران یوکرین تنازع پر فریقین کے درمیان بات چیت جاری رہنے پر اتفاق کیا اور دیگر عالمی مسائل پر گفتگو کی۔
صدر پیوٹن نے وزیراعظم نریندر مودی سے بھارت میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس بھی کیا۔