برٹش میڈیا نے ماہ نور چیمہ کے آئی کیو لیول کو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار دے دیا۔
جیو نیوز پر ماہ نور چیمہ کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد برطانوی میڈیا میں پاکستانی بچی کے کارنامے کی دھوم مچ گئی۔
جیو نیوز سےخصوصی گفتگو میں ماہ نور چیمہ نے کہا کہ اسٹیفن ہاکنگ سے زائد آئی کیو کی خوشی ہے لیکن وہ سائنسدان تھے، میں ابھی طالبعلم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اے لیول کے امتحان میں 23 اے گریڈ لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ماہ نور چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی میری حوصلہ افزائی کی جو میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس دنیا بھر سے لوگ مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔
ماہ نور چیمہ نے کہا کہ اب یونیورسٹی جانے کی تیاری کروں گی، کورس کی تیاری بھی شروع کروں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک وقت میں ایک ہی مضمون پر پوری توجہ دیتی ہوں۔