• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد: 11 اگست سے جاری بارشوں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں 11 سے 18 اگست تک جاری برشوں میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

آزاد کشمیر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے بتایا کہ11 سے 18 اگست کے درمیان مون سون میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 مرد، 6 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔

حالیہ بارشوں میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 مرد، 3 خواتین، 3 بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 404 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 87 مکان مکمل تباہ ہوئے۔

دیگر املاک میں 27 دکانیں، 13 پن چکیاں، 20 پل اور 24 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں۔

اس طرح 26 چھوٹے ہائیڈرو پاور اسٹیشنز فلیش فلڈز کی نذر ہوگئے۔ فراہمیِ آب کے 59 منصوبے اور آبپاشی کی 40 نہریں متاثر ہوئیں۔

اس کے علاوہ 12 گاڑیاں بھی فلیش فلڈز اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید