پاک وہیلز نامی ویب سائٹ و پلیٹ فارم کے روحِ رواں سنیل منج نے اپنے نام کے بارے میں اٹھنے والے سوالوں کا جواب دیا ہے۔
’جیو پوڈکاسٹ‘ میں میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سنیل ہندی نام ہے جس کا مطلب سندر یا سشیل کے ہیں اور یہ میری دادی نے بھارتی اداکار سنیل دت صاحب سے متاثر ہو کر ان کے نام پر رکھا تھا، مجھے اپنا نام بے حد پسند ہے۔
سنیل منج نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں میرے نام کے حوالے سے بڑے بڑے مزاحیہ واقعات بھی ہوئے ہیں، بعض لوگ میرے نام سنیل منج کو سن کر سمجھتے ہیں کہ شاید میں مسلمان نہیں، ہندو ہوں یا بھارت سے آیا ہوں مگر ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر میرا پورا نام جو میرے والد سرفراز کے نام کے ساتھ سنیل سرفراز منج ہے اگر یہ سامنے آتا ہے تو ایسی کوئی غلط فہمی پیدا نہیں ہوتی۔