امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 8 میں سے 5 جنگوں کو براہ راست ٹیرف کے ذریعے روکا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے سبب یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولتمند، طاقتور اور معزز دور ہے۔