محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کراچی میں بارش کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، 23 اگست تک بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے اکثر مقامات پر درمیانی اور کہیں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، بارشوں کا یہ اچھا سسٹم لگ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی اوڑیسہ کے پاس ایک سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے، سسٹم آئندہ ایک سے ڈیڑھ دن میں بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان موسمی حالات کے دوران آئندہ دو سے تین روز سندھ میں بارش کے لیے اہم ہیں۔