• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں جہاں سے گدھے کا گوشت ملا وہیں انہیں کاٹا جا رہا تھا: ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

وفاقی دارالحکومت میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جہاں سے گدھے کا گوشت ملا وہیں گدھوں کو کاٹا جا رہا تھا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ گدھوں کی کھالیں اور باقیات موجود تھیں، ثبوتوں کی بنیاد پر پتہ چلا کہ یہ گدھے کا گوشت ہے، گدھے، بکرے اور گائے کے گوشت میں تفریق کے لیےپی سی آر مشین کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ نے کہا کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے پاس لیب موجود نہیں ہے، ہم سیمپل نجی لیب یا این آئی ایچ بھجوا دیتے ہیں، وہاں سے ہمیں رزلٹ مل جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی ترسیل کے شواہد نہیں ملے، یہ ان کی پہلی لاٹ تھی جو غیر ملکیوں کے لیے تھی اور وہ پہلی لاٹ ہی پکڑی گئی، اسلام آباد میں گدھے کا گوشت کہیں سپلائی نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید