میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کل کراچی میں عام تعطیل پر بھی غور کر رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کل کراچی کے اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں بہت سارے چیلینجز کا سامنا کرنا پڑا، ہماری ڈرینج کی کیپیسٹی 40 ملی میٹر بارش کی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ آج تواتر کے ساتھ بارش ہوتی رہی اس لیے ریلیف کے کام میں مشکل پیش آئی۔