کراچی کے علاقے مومن آباد میں تین منزلہ عمارت گر گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے سے قبل دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگی، ایک شخص آگ سے جھلس کر زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 4 زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے، عمارت میں سیاسی جماعت کا دفتر قائم تھا۔