• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نویں جماعت کے طالب علم نے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی شہر احمدآباد میں ایک نجی اسکول کے نویں جماعت کے طالبِ علم نے اپنے ساتھی، دسویں جماعت کے 15 سالہ طالب علم کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دسویں جماعت کے طالبِ علم کے قتل پر سندھی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، علاقے اور اسکول میں ہنگامہ آرائی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دسویں جماعت کے طالبِ علم کے قتل کے بعد متعدد علاقائی، سیاسی و مذہبی تنظیمیں سخت ردِ عمل کا اظہار کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ احمد آباد میں صورتحال قابو سے باہر ہونے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں۔

احمدآباد کی پولیس نے قاتل، نویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید