• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اس وقت کہاں کہاں پانی جمع ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر تاحال پانی جمع ہے۔ 

شارع فیصل پر ایف ٹی سی، بلوچ کالونی اور ملیر ہالٹ کے مقام پر بارش کا پانی جمع ہے۔

اس کے علاوہ شارع فیصل پر ڈرگ روڈ انڈر پاس، عیسیٰ نگری اور ٹاور کے مقام پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

آئی سی آئی، لیاری، شیر شاہ سمیت ضلع ویسٹ کی اہم شاہراہیں مکمل صاف ہیں جبکہ لیاقت آباد انڈر پاس کو بھی مکمل صاف کر دیا گیا ہے۔

دو تلوار، کلفٹن انڈر پاس، ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہراہ لیاقت سے پانی کا نکاس کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شارع فیصل پر 133، گلشن معمار میں 102، ناظم آباد میں 149 اور پرانا ایئرپورٹ پر 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

اسی طرح نارتھ کراچی میں 148 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کورنگی میں 138 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 81، سعدی ٹاؤن میں 146، ڈی ایچ اے فیز 7 میں 138 اور کیماڑی میں 173 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید