پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سلمیٰ اعجاز پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کو 100 کے قریب ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہو گا۔