• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے حالیہ دوروں کو تعلقات میں ’ایک نئے پہلو کی علامت‘ قرار دیا، امریکی اخبار

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کی سفارت کاری اور امریکا سے تعلقات پر مضمون میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کا دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونا پاکستان کیلئے چیلنج سمجھا جارہا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق بدلتے عالمی حالات میں پاکستانی حکام نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے حالیہ دوروں کو تعلقات میں’ایک نئے پہلو کی علامت‘ قرار دیا۔

امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ’وسیع‘ تیل کے ذخائر کی تلاش کے مشترکہ منصوبوں کو سراہا، پاکستان نے امریکا کو کرپٹو کے منصوبوں اور معدنیات کی ترقی میں شراکت کی پیشکش کی۔

امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا نے اسلام آباد کے ساتھ انسدادِ دہشتگردی میں مزید قریبی تعاون کا وعدہ کیا، امریکا کی جانب سے بلوچستان لبریشن آرمی کو ’غیر ملکی دہشتگرد‘ تنظیم قرار دیا گیا۔

امریکی اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ بھارت سے جنگ بندی کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید تیزی آئی۔

قومی خبریں سے مزید