• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دنیا کی سب سے ناقابلِ رسائی لائبریری

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چین کے صوبہ گوانگشی میں میانہوا گاؤں کے قریب واقع میانہوا لائبریری ایک منفرد لائبریری ہے جو ایک چٹان کے پہلو میں ایک بڑے غار میں قائم کی گئی ہے جسے دنیا کی سب سے ناقابلِ رسائی لائبریری ہونے کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سال مئی میں کھلنے کے بعد سے ہی میانہوا لائبریری چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

لائبریریاں عام طور پر آن لائن زیادہ مقبول نہیں ہوتیں لیکن یہ کوئی عام لائبریری نہیں ہے، یہ ناصرف کتابوں سے محبت کرنے والوں کے لیے بلکہ شاندار نظاروں کی تلاش میں رہنے والے مسافروں کے لیے بھی ایک ناقابلِ یقین کشش کا مرکز ہے۔

ایک بلند و بالا چٹان کے کنارے، سرسبز و شاداب ہریالی سے گھری ہوئی میانہوا لائبریری مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی کسی چیز کی طرح دکھائی دیتی ہے لیکن یہ درحقیقت ایک حقیقی جگہ ہے جہاں کوئی بھی جا سکتا ہے بشرطیکہ وہ وہاں تک کا مشکل سفر طے کر سکے۔

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

لائبریری کا بیرونی حصہ اپنی چٹان سے لٹکتی لکڑی کی راہداریوں اور بالکونیوں کی وجہ سے پہلی نظر میں ہی بے حد متاثر کن ہے، لیکن اس کا اندرونی حصہ واقعی علم کے متلاشیوں کو دم بخود کر دیتا ہے۔

میانہوا لائبریری ایک بڑے غار کے اندر واقع ہے، جس کی بے ترتیب دیواروں پر ہزاروں کتابیں سجی ہوئی ہیں۔

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یہ لائبریری ایک دیہی علاقے میں واقع ہے اور یہ مقامی آبادی کو کتابوں تک رسائی فراہم کرتی ہے، تاہم یہ اس سے کہیں زیادہ ایک سیاحتی مقام بن چکی ہے جو پہلے ہی ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر چکی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید