• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس کے دوران تیز بارش

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کی اور بارش کے دوران بحالی کے کاموں پر میڈیا کو بریف کیا۔

مرتضیٰ وہاب  کی پریس کانفرنس کے دوران تیز بارش شروع ہوگئی۔ پہلے تو مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر میڈیا والوں کو کوئی مسئلہ نہیں تو وہ بیٹھے ہیں، بارش کے دوران بھی بات کریں گے۔ 

تاہم اس دوران بارش کا سلسلہ تیز ہوگیا تو بالآخر انہیں پریس کانفرنس ختم کرنا پڑی۔ 

میئر کراچی نے کہا کہ کل شہر میں 12 گھنٹوں کے دوران 170 سے لے کر 235 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔ شہر کے برساتی نالوں میں صرف 40 ملی میٹر تک بارش جھیلنے کی گنجائش ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید