• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بارش اور سیلاب سے تباہی پر برطانیہ کے شاہ چارلس کا اظہار افسوس

پاکستان میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک بیان میں شاہ چارلس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی اور امدادی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر غمزدہ ہیں۔ ان سے ہمدردی ہے جنہوں نے اپنے پیاروں، گھروں اور معاش کو کھو دیا۔ 

شاہ چارلس نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے والے خاندانوں کا خیال ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امدادی سرگرمیوں کیلئے رضا کاروں اور مقامی کمیونٹیز کی ہمت اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید