اسلام آباد/سوات(صباح نیوز)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد،راولپنڈی،خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5اور مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ امریکن جیولیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5اور اسکا مرکز ایبٹ آباد سے 50کلومیٹر دور کوہ ہندوکش میں تھا۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10کلومیٹر نیچے تھا، تاحال زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔