• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: این آئی سی وی ڈی میں متعدد جگہوں پر بارش کا پانی جمع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں متعدد جگہوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ایمرجنسی رجسٹریشن کاؤنٹر بھی زیرِ آب آگیا۔

این آئی سی وی ڈی میں پانی جمع ہونے سے مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری رہی۔ بعض سڑکوں پر تھوڑا بہت پانی موجو دہے تاہم کلفٹن کے سوا شہر کے دیگر انڈر پاس بند ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر 23 اگست تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید