• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گوہر ممتاز کی دھواں دھار پرفارمنس، شرٹ پر لکھے 0-6 نے سب کے دل جیت لیے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

یومِ آزادی کی تقریبات میں گوہر ممتاز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے  پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا، شرٹ پر لکھے 0-6 نے سب کے دل جیت لیے۔

لاہور میں یومِ آزادی کے موقع پر فورٹریس اسٹیڈیم اور پیکیجز مال میں ’مارکۂ حق‘ تقریبات کے سلسلے میں شاندار میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مشہور گلوکار گوہر ممتاز  نے اپنی آواز کا جادو جگایا، ملی نغموں نے عوام کا خوب جوش بڑھایا، پرفارمنس کے دوران پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا۔

تقریب کے دوران گوہر ممتاز نے مشہور گانا اب تو عادت سی ہے بھی گایا، جس پر حاضرین نے خوب داد دی۔

اس موقع پر گوہر ممتاز کی وائٹ ٹی شرٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی، جس پر 0-6 کے ہندسے درج تھے۔ 

یہ ہندسے بھارت سے جنگ میں پاک فضائیہ کی کامیابی کی علامت سمجھے جاتے ہیں جب جنگ کے دوران پاکستان ایئر فورس کے جانباز پائلٹس نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جس میں عالمی شہرت یافتہ رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

گوہر ممتاز نے معرکہ حق پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے عوام سے گفتگو میں کہا کہ ہم پُرامن پاکستانی قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے۔

انہوں نے اپنی شرٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دشمن کو وارننگ دی کہ آئندہ جنگ کرو گے تو اسکور  0-6 ہوگا۔

 حاضرین نے ناصرف ان کی پرفارمنس کو سراہا بلکہ پاک فضائیہ کے کارنامے پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید