• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقیں، بحرہند میں میزائل اور ڈرون داغے

گلف آف عمان اور بحرہند میں جمعرات کو ہونیوالی ایرانی فوجی مشقوں میں ایرانی بحریہ کے ایک جہاز سے میزائل فائر کیا جا رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔
گلف آف عمان اور بحرہند میں جمعرات کو ہونیوالی ایرانی فوجی مشقوں میں ایرانی بحریہ کے ایک جہاز سے میزائل فائر کیا جا رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔ 

اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقیں کی گئیں۔ 

تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے۔ جون میں ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جنگ 12 روز جاری رہی تھی، جنگ کے دوران امریکا نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ 

اسرائیل نے ایران کے دفاعی نظام اور بیلسٹک ہتھیاروں کے ذخائر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ دوبارہ حملوں کی صورت میں مزید طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید