• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے اسٹاف کی کمی، کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کیلئے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بارش سے اسٹاف کی کمی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے لیے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر 3 دن سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، غیر ملکی پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 12 گھنٹوں میں 40 سے زائد غیرملکی پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر برساتی پانی کے باعث امیگریشن کا کافی عملہ بروقت ایئرپورٹ نہیں پہنچ سکا۔

امیگریشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود عملے نے 18 گھنٹے تک ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

امیگریشن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیگریشن ڈپارچر کے 20 کاؤنٹرز میں سے 12 فعال ہیں۔

قومی خبریں سے مزید