میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے ٹاؤنز کو ملنے والی او زیڈ ٹی رقم صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ 2 سال میں جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو ایک روپے کا ترقیاتی فنڈ نہیں دیا گیا، شہر کو کھنڈر بنانے والے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس کے ناکام میئر عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی کے 9 ٹاؤنز ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو سندھ حکومت ایک ارب روپے دیتی ہے، 27 ارب روپے صرف جماعتِ اسلامی کے 9 ٹاؤنز کو اب تک دیے گئے ہیں، منفی باتیں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔