• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ یہ غیر قانونی حکومت ہے، یہ منتخب نمائندے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملک میں آئین کی بالادستی کےلیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ چاہتے ہیں جس میں تمام سیاسی قوتیں بیٹھیں، ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی سیاست ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے بیٹے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے ہمیشہ 9 مئی کی مذمت کی ہے، سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے ہمارا مورال بلند ہوا ہے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، جو ذمے دار ہو، اس کےخلاف کارروائی کی جائے، یہ وقت ذاتی اسکورنگ کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی شامل ہے، بڑے ایجنڈے کے ساتھ تحریک آگے بڑھائیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو بڑے مقصد کے لیے ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید