جماعت اسلامی نے کراچی میں اپنے 9 ٹاؤنز کو ملنے والی او زیڈ ٹی کی رقم کا حساب پیش کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں جماعت کے 9 ٹاؤنز کو اوسطاً ماہانہ 90 کروڑ 76 لاکھ روپے ملے جن میں سے ہر ماہ اوسطاً 70 کروڑ 34 لاکھ صرف تنخواہوں کی مد میں گئے۔
منعم ظفر نے کہا کہ باقی 20 کروڑ میں سے ٹاؤنز نے پیٹرول، ملازمین کی لیو انکیشمنٹ، میڈیکل، پی ایف اور انشورنس پر خرچ کیے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ صرف گلشن اقبال ٹاؤن نے دیگر اخراجات پر تین کروڑ روپے اپنے وسائل سے خرچ کیے، مرتضیٰ وہاب کس کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں؟
منعم ظفر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وڈیروں کا ٹولہ اور کرپٹ مافیا ہے جو عوام کو کچھ دینا نہیں چاہتا، کراچی پانی سے نہیں کرپشن، نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے ڈوبا ہے۔