• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: چائنیز میڈیا
فوٹو: چائنیز میڈیا 

چین میں پل گرنے سے کم از کم 12 تعمیراتی کارکن ہلاک ہو گئے۔

چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چنگھائی میں زیر تعمیر ریلوے پل گر گیا، پل پر 16 مزدور کام کر رہے تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 3 بجے اس وقت پیش آیا جب تناؤ ڈالنے کے عمل کے دوران ایک اسٹیل کیبل ٹوٹ گئی، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، پل گرنے کے نتیجے میں 12 مزدور ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے، لاپتہ افراد کی تلاش کشتیوں، ہیلی کاپٹر اور روبوٹ کے ذریعے جاری ہیں۔

تصاویر میں پل کے خم دار فیروزی محراب کا ایک بڑا حصہ غائب دکھائی دیتا ہے، جبکہ پل کا مڑا ہوا ڈیک نیچے دریا میں جھول رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید