• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی، تفتیش میں پیشرفت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایس ایس پی توحید میمن کے گھر میں ڈکیتی کے حوالے سے پولیس کی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایس ایس پی توحید میمن کے گھر چوری کی واردات میں پولیس کی جانب سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق چوری میں گھر کے ملازمین ملوث لگتے ہیں۔

پولیس حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ واردات کے وقت اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ایس ایس پی توحید میمن کے گھر ہوئی واردات کے حوالے سے ہدایت کی ہے کہ ایس ایس پی ساؤتھ فوری پولیس کارروائی سے آگاہ کریں، گھرمیں ڈکیتی کی تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید