کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔
سینٹرل فار ایکسیلینس اِن جرنلزم کے قیام کے 10 سال پورے ہونے پر آئی بی اے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ای جے مستقبل کے صحافیوں کو تربیت دے رہی ہے۔
تقریب کے پہلے سیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور پاکستانی نیوز روم پر گفتگو ہوئی، جب کہ دوسرے سیشن میں سینسرشپ اور صحافیوں کو لاحق خطرات پر بات ہوئی۔
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے صدر اظہر عباس، سینئر صحافی حامد میر، فرحان ملک اور سید علی شاہ کے علاوہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئی بی اے اکبر زیدی، ڈائریکٹر سی ای جے شاہزیب جیلانی نے بھی خطاب کیا۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور سابق ڈائریکٹر آئی بی اے عشرت حسین ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔