بھارت میں ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں ایک خاتون ہیلتھ ورکر نے بچوں تک ویکسین پہنچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔
شدید بارشوں کے باعث راستے بند ہونے کے باوجود اسٹاف نرس نے سیلابی ندی عبور کی تاکہ ایک دور دراز گاؤں میں بچوں کو ویکسین فراہم کی جا سکے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں نرس کو پانی کے تیز بہاؤ میں جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کا مقصد ایک بیمار نومولود تک پہنچنا اور بروقت طبی سہولت فراہم کرنا تھا۔