• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: معمولی جھگڑے پر قینچی کے وار سے نوجوان قتل، ملزم گرفتار

—علامتی تصویر
—علامتی تصویر

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں معمولی جھگڑے پر ایک شخص نے تیز دھار آلے سے نوجوان کو قتل کر دیا۔

پولیس کےمطابق ارشد نامی نوجوان نفیس نامی شخص کے گھر ملنے آیا تھا، جہاں ان کا کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نفیس نے غصے میں آ کر قینچی کے وار کر کے ارشد کو قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزم نفیس کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا اور مقتول ارشد کی لاش اسپتال منتقل کر دی۔

قومی خبریں سے مزید