پتوکی کے نواحی علاقے کوٹ سردار کاہن سنگھ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر لڑکی سے ایک سال تک زیادتی کرتا رہا۔
ملزم اور اس کے دوستوں نے مزید کہنا نہ ماننے پر ویڈیو وائرل کر دی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔