• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، جی بی حکومت

ترجمان جی بی حکومت فیض اللّٰہ فراق—فائل فوٹو
ترجمان جی بی حکومت فیض اللّٰہ فراق—فائل فوٹو

ترجمان جی بی حکومت نے کہا کہ گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

ترجمان جی بی حکومت فیض اللّٰہ فراق نے کہا کہ گلیشیئرز پھٹنے کے خدشات ہیں، بہت سے لوگوں نے نقل مکانی بھی کی ہے۔

فیض اللّٰہ فراق نے کہا کہ گلگت میں گلیشیئرز پھٹ رہے ہیں، کلاؤڈ برسٹ اور فلش فلڈنگ بھی ہو رہی ہے، جس کے لیے ارلی وارننگ سسٹم کو الرٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ راؤشن کے مقام پر بننے والی جھیل سے خطرہ نہیں، اس مقام پر سڑک کٹ گئی ہے، ماضی میں بھی ایک جھیل بنی تھی جو اب ٹورازم پوائنٹ بن چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ چل رہا ہے، جس سے خدشات اور خطرات ہیں۔

ترجمان جی بی حکومت نے مزید کہا کہ ہماری قوم میں حوصلہ اور عزم ہے، مل کر حالات کا مقابلہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید