پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما الحاج فواد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ دورۂ جاپان نے ن لیگ کو ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں کی مقبول ترین جماعت بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مریم نواز کی قیادت کو بھرپور پذیرائی دی اور جاپان میں اُن کے استقبال کے مناظر نے ثابت کیا کہ نواز شریف کا پیغام آج بھی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
الحاج فواد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مریم نواز میں اپنے والد نواز شریف کی تمام اہم خوبیاں موجود ہیں، وہ مستقبل کی ایک مضبوط، باصلاحیت اور عوامی لیڈر کے طور پر ابھر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو آئندہ پاکستان کے اہم ترین عہدوں پر دیکھ رہے ہیں اور یقین ہے کہ ن لیگ کی قیادت اُن کے ہاتھ میں آ کر مزید مستحکم ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے دورۂ جاپان سے اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد ایک بار پھر ن لیگ پر بحال ہوا ہے۔