بھارت کی جانب سے 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے معلومات دیں۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ماضی میں بھی سیلابی پانی کی تفصیلات دی جاتی رہی ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کو سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے آگاہ کیا، بھارت نے پاکستان کو سیلاب سے متعلق معلومات سندھ طاس معاہدے کے قواعد و ضوابط کے مطابق فراہم نہیں کیں بلکہ سفارتی روابط کو استعمال کیا۔
سندھ طاس معاہدے کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق بھارت پاکستان کو ایسی معلومات سے انڈس واٹر کمشنر کے ذریعے آگاہ کرتا ہے۔
مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اپنی نوعیت کا یہ پہلا بڑا رابطہ ہے۔
بھارتی معلومات کی روشنی میں حکومت پاکستان نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔