• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں سطح 21 فٹ سے بلند

فائل فوٹو، دریائے ستلج
فائل فوٹو، دریائے ستلج

بھارت کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

ترجمان فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ والا میں پانی کی سطح 21 اعشاریہ 30 فٹ بلند ہوگئی جبکہ مزید اضافہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ والا پربھارت سے1 لاکھ 42 ہزار کیوسک کے قریب پانی پاکستان میں داخل ہوا ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ہیـڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 94 ہزار 143 کیوسک اور زیریں بہاؤ 87 ہزار 529 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے، سیلابی پانی سے ضلع پاکپتن کی 80 کلومیٹر طویل پٹی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید