ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ماسکو سے روسی صدارتی محل کریملن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی بات چیت جوہری توانائی پروگرام پر مرکوز رہی۔
کریملن کے مطابق دونوں صدور نے الاسکا میں روس امریکا سربراہی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کے حصول کیلئے کوشش نہ کرنے کا ارادہ ہے۔
کریملن کے مطابق صدر پیوٹن اور صدر پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔