انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس کے قریب سپریم کورٹ جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے میں 4 نئے گواہان بیانات ریکارڈ کرالیے گئے۔
اے ٹی سی لاہور عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور ملزمان کے خلاف 4 نئے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
دوران سماعت مقدمے کے 7 گواہوں کے بیانات پر ملزمان کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی ہے، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
اس موقع پر عدالت نے مقدمے کے جلد فیصلے کےلیے روز کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا جبکہ اس مقدمے میں 6 ملزمان ٹرائل میں غیرحاضری پر اشتہاری ہوچکے ہیں۔
9 مئی سے متعلقہ مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔