تھانہ رضویہ کراچی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے کئی موٹرسائیکل سواروں کو لوٹا اور مرغا بھی بنایا۔
ڈاکوؤں کی لوٹ مار، شہریوں پر تشدد اور مرغا بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ لٹنے والے شہری تھانے پہنچے تو عملے نے کہا کل آنا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر نے علاقہ ایس ایچ او کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔
کار سوار ڈاکوؤں نے 15 منٹ تک کی واردات کے دوران کئی موٹرسائیکل سواروں کو لوٹا، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکلیں چھینیں، تشدد کیا اور مظلوموں کو مرغا بھی بنایا۔