• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیوا: ایران اور تین یورپی ممالک کے جوہری مذاکرات کا نیا دور

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایران اور تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس جرمنی کا جینیوا میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر جوہری مذاکرات کا نیا دور منعقد ہوا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ تین یورپی ممالک کے ساتھ ایک اور ملاقات ہوئی ہے، ایران سفارت کاری اور باہمی مفاد کے سفارتی حل کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک نے جوہری معاہدے پر سفارتکاری بحال نہ کرنے کی صورت میں ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

یورپی ممالک کا اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایرانی جوہری تنصیبات تک دوبارہ رسائی دینے کا بھی مطالبہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید