وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی رانا ثناء اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو ملکی مسائل پر بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رانا ثناء اللّٰہ نے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے مفاہمت کی بات پر مذاکرات کی دعوت دی۔
پروگرام میں پی ٹی آئی کے بیرسٹر عمیر نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی مفاہمت کی بات پارٹی کی عکاسی نہیں کرسکتی، جو باتیں اڈیالہ جیل سے آئی ہیں، ان کے مطابق معاملات کسی اور طرف جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ ہمارے اراکین کو اسمبلیوں میں بیٹھنے نہیں دیا جارہا۔
اس پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایسا ہے تو پھر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت بھی چھوڑ دے۔