• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چناب، ستلج، راوی میں شدید سیلاب کا خدشہ، وزیراعظم کی وزراء کو خصوصی ہدایات

—جیو  نیوز گریب
—جیو  نیوز گریب

دریائے چناب، ستلج اور راوی میں شدید سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزراء کو خصوصی ہدایات دے دیں۔

وفاقی وزراء کو پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کو اپنے حلقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر این ڈی ایم اے اورمتعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم اے سے رابطے اور مکمل معاونت کے احکامات جاری کر دیے۔

انہوں نے این ڈی ایم اے کومتاثرہ علاقوں میں لوگوں کو پیشگی اطلاع پہنچانے، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو صورتِ حال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اداروں کے آپس کے روابط بڑھائے جائیں، آبی گزرگاہوں کے کنارے آبادی کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے عمل کومزید مؤثر اور تیز بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید